اپنے حقوق کے لئے خود جدو جہد کرنا ہوگی، تعلیم سے ہی امن آسکتا ہے، ملالہ یوسفزئی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مارچ 2013
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہونا ہوگا، ملالہ۔ فوٹو: فائل

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہونا ہوگا، ملالہ۔ فوٹو: فائل

نیویارک: ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے خود جدو جہد کرنا ہوگی، تعلیم سے ہی امن آسکتا ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے لئے ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہوناہوگا،اپنے حقوق حاصل کرنےکے لئے ہمیں کسی کا انتظار کئے بغیر خود جدوجہد کرنی ہوگی، دنیامیں امن صرف تعلیم کے فروغ سے ہی قائم ہوسکتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا یہ پیغام نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر خواتین کے حقوق کے لئےنکالی جانے والے احتجاجی مارچ میں پڑھ کر سنایا گیا، ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوزن سرینڈین نے ملالہ کے پیغام کا متن پڑھ کر سنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔