ملک کیلیے آرہاہوں،24 مارچ کوکراچی میں اتروں گا، پرویزمشرف

آئی این پی  پير 18 مارچ 2013
معاملات اسی طرح مزید5برس چلتے رہے تو پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

معاملات اسی طرح مزید5برس چلتے رہے تو پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرجنرل ریٹائر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی 24تاریخ  کو کراچی میں اتروں گا۔

معاملات اسی طرح مزید5برس چلتے رہے توپاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے۔ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ میں اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے پاکستان آرہاہوں،اب وقت آگیاہے کہ پاکستانی عوام اپنے مسائل کے حل اورملک بچانے کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔

12

واضح رہے کہ پرویزمشرف نے وطن واپسی کیلیے ڈپلومیٹک ریڈایبل پاسپورٹ کی تجدیدکرالی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔