افغانستان میں جنگ کبھی نہیں جیتی جاسکتی، برطانیہ کااعتراف

آن لائن  بدھ 20 مارچ 2013
بیرونی نظریہ افغانوںپرمسلط کرنیکی مہم کاحصہ برطانوی فوج بھی ہے،وزارت دفاع۔  فوٹو: فائل

بیرونی نظریہ افغانوںپرمسلط کرنیکی مہم کاحصہ برطانوی فوج بھی ہے،وزارت دفاع۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ نے افغانستان جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی فوج ایسی جنگ کا حصہ ہے جو کبھی نہیں جیتی جاسکتی۔

وزارت دفاع کے مطابق برطانوی فوج افغانستان میں اس مہم کا حصہ ہے جس میں بیرونی وغیرملکی نظریہ افغان عوام پرمسلط کیاجا رہاہے۔ یہ ممکن دکھائی نہیں دیتاکہ اس مہم میں اتحادی فوج کو مقررہ مدت میں کوئی کامیابی حاصل ہو۔

دوسری جانب ایک برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ ہے کہ اتحادی فوج افغانوں کے تحفظ اور طالبان کے ٹھکانے ختم کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آئندہ سال فوجی انخلا کے بعد بھی افغانوں کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔