زینب قتل کیس میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جنوری 2018
دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

قصور: زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور لاہور سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قصور میں مزید 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قاتلوں نے زینب کی لاش کچرا کنڈی میں پھینکی تھی اور تفتیشی ٹیموں نے کچرا کنڈی کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر زینب کے اغوا میں ملوث مزید دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل؛ پنجاب پولیس کو دی گئی مہلت ختم

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں آصف اور بابا رانجھا شامل ہیں اور دونوں ملزمان کو لاہور سے پکڑے گئے ملزم عمر کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے کہ مقتولہ زینب کو اغوا کے بعد اسی مکان میں قید رکھا گیا۔

واضح رہے کہ قصورمیں چند روزقبل معصوم زینب کو اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔