ن لیگ کے جلسوں میں لائی جانیوالی شیرنی زندہ ہے، بی بی سی

 ہفتہ 11 مئ 2013
اگرشیرنی زندہ ہے تواس کی تازہ تصویر کیوں نہیں دکھاتے؟ عہدیدارڈبلیو ڈبلیو ایف۔ فوٹو : فائل

اگرشیرنی زندہ ہے تواس کی تازہ تصویر کیوں نہیں دکھاتے؟ عہدیدارڈبلیو ڈبلیو ایف۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے انتخابی جلسوں اور جلوسوں میں استعمال کی جانے والی شیرنی زندہ نکلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شیرنی زندہ اور صحت مند ہے۔ شیرنی کے مالک ادریس احمد نے شیرنی کی موت کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے پوری کوشش کی کہ شیرنی کی موت کے بارے میں میڈیاپر آنے والی خبروں کو غلط ثابت کیاجائے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ لوگ کہتے ہیں، تم مشہور ہو رہے ہو۔

مگر اپنی اولاد کی موت کی خبروں کے سہارے پر کیسے مشہور ہونا چاہوں گا؟ لاہور کے مضافات میں واقع ادریس احمد کے فارم ہائوس میں سینڈی کو ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں رکھا جاتاہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایک عہدے دار نے ان اطلاعات کو ردکر دیاکہ شیرنی اب بھی زندہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر شیرنی زندہ ہے تو وہ اسے ہمارے ادارے کے پاس کیوں نہیں لاتے یا اس کی تازہ تصاویر کیوں نہیں دکھاتے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔