انگریزی کاروبار اور تعلیم کی زبان بن چکی ہےمائیکل ڈوڈ مین

قونصل جنرل امریکا کی جانب سے پاکستانی طلبا سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو.


Staff Reporter May 20, 2013
امریکا کی اعانت سے جاری انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام کی تقریب میں ا مریکن قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین طلبہ و طالبات سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہاہے کہ انگریزی دنیابھر میں کاروباراورتعلیم کی مشترکہ زبان بن چکی ہے۔

امریکا پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا انگلش ایکسیس پروگرام چلارہاہے جس کے تحت جلد 25پاکستانی طلبا کومزیدانگریزی تعلیم کے لیے امریکا بھیجاجارہاہے یہ بات انھوں نے اتوارکومقامی ہوٹل میں قونصل خانے کے تعاون سے امریکا جانے والے کراچی اورحیدرآباد کے طلبا اورذرائع ابلاغ سے ملاقات میں کہی اس موقع پر امریکا جانے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ ان کے والدین بھی موجود تھے مذکورہ پروگرام کے تحت سندھ سے مجموعی طورپر11طلبہ وطالبات کو امریکا بھیجاجارہاہے جن میں کراچی کے 10اورحیدرآباد کا ایک طالبعلم شامل ہے پروگرام میں امریکا جانے والے طلبا کو دورے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔



امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہاکہ ہمیں ذہین اورمتحرک پاکستانی طالب علموں کو یہ مہارتیں ،جن سے وہ ساری زندگی مستفید ہوں گے ،سیکھنے میں مددفراہم کرنے پرخوشی ہے،امریکا پاکستان میں دنیا کاسب سے بڑاانگلشن ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام چلارہاہے جس کے تحت غیرمراعات یافتہ پس منظر رکھنے والے 14سے18سال کی عمرکے 5 ہزارطلبا کو انگریزی کی تعلیم دی جاتی ہے یہ طلبا اسکول کے بعد کلاسز اورموسم گرمامیں جامع تدریسی سرگرمیوںمیں شرکت کرکے انگریزی زبان سیکھتے ہیں جس سے انھیں ملازمتوں اورتعلیم کے بہترمواقع میسرآتے ہیں۔