لالی وڈ اداکارہ لیلیٰ لین دین کے تنازع پر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2013
مجھ پر جو مقدمہ قائم کیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ لیلی فوٹو : فائل

مجھ پر جو مقدمہ قائم کیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ لیلی فوٹو : فائل

ملتان: پولیس نے لین دین کے تنازع میں معروف فلم اسٹار لیلیٰ کو گرفتارکرلیاتاہم فریقین کے درمیان معاملات طے پاجانے کے  بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے مقامی تھیٹرکے پروڈیوسر شیخ نعیم اور اداکارہ لیلیٰ کے درمیان 2010 سے رقم کا تنازعہ تھا جس کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا، رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لیلیٰ نے ان سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے لئے تھے لیکن جب انہوں نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے 4 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔

لیلیٰ آج کل ملتان کے مقامی تھیٹر میں ایک ڈرامے میں کام کررہی ہیں اور مقامی ہوٹل میں رہائش پذیرہیں جہاں سے پولیس انہیں گرفتار کرکے تھانے لے گئی تاہم  فریقین کے مشترکہ دوستوں کی جانب سے معاملات طے کرائے جانے  کے بعد اداکارہ لیلیٰ کو رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔