پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیساتھ ہی یوٹیوب بحالی کاامکان

 ہفتہ 20 جولائی 2013
 نئے چیئرمین کی تعیناتی آئندہ چند روز میںمتوقع ہے جسکے بعدیوٹیوب دوبارہ کھول دی جائیگی۔  ذرائع فوٹو: فائل

نئے چیئرمین کی تعیناتی آئندہ چند روز میںمتوقع ہے جسکے بعدیوٹیوب دوبارہ کھول دی جائیگی۔ ذرائع فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب کودوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انتہائی معتبرذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یوٹیوب کودوبارہ کھولنے کاحتمی فیصلہ کرلیاہے جس کے لیے پی ٹی اے حکام نئے چیئرمین کی تعیناتی کا انتظارکررہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعدیوٹیوب دوبارہ کھول دی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔