ایوان صدر کے اخراجات میں 10 کروڑ 89 لاکھ روپے کمی

 پير 29 جولائی 2013
صدرکی ماہانہ تنخواہ 83 ہزار برقرار، گھریلوکنٹریکٹ ملازمین کا بجٹ 6 کروڑ روپے ہے فوٹو: فائل

صدرکی ماہانہ تنخواہ 83 ہزار برقرار، گھریلوکنٹریکٹ ملازمین کا بجٹ 6 کروڑ روپے ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال میں ایوان صدر کے اخراجات میں 10 کروڑ 89 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی۔

سفری اخراجات میں 24 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، صدر کے کنٹریکٹ پر رکھے گئے گھریلو ملازمین کا بجٹ 6 کروڑ روپے ہے، صدر کی ماہانہ تنخواہ 83ہزارروپے برقرار رکھی گئی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی نے ایوان صدر کے بجٹ سے متعلق سرکاری دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال میں ایوان صدر کے اخراجات میں 10 کروڑ 89 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی۔

ایوان صدر کا کل بجٹ 79 کروڑ 85 لاکھ روپے سے کم کر کے 68 کروڑ 96 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ ایوان صدر کے ملازمین کے سالانہ اخراجات 13 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد ہیں جبکہ صدر کے ذاتی ملازمین کی سالانہ تنخواہوں کی مد میں 30 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔