- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں کرنل اور میجر عدالت طلب
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف جمیل بلوچ اغوا کیس میں رینجر حکام کے جواب داخل کرنے پر آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں واقع جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ راولپنڈی کے توسط سے گواہ کرنل عبدالمالک اور میجر اشرف کے سمن جاری کیے ہیں اور9ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
سماعت کے موقع پر رینجر حکام عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ مذکورہ افسران 2001 میں ہی آرمی میں واپس چلے گئے تھے اور انھیں علم نہیں کہ وہ ریٹائر ہوگئے ہیں یا آرمی میں کہاں اور کس پوسٹ پر تعینات ہیں۔
فاضل عدالت نے وکیل استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کیلیے رینجر حکام کو پابند کیا تھا، آفاق احمد پر جمیل احمد بلوچ کو اغوا کرنے کا الزام ہے، کورنگی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔