آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں کرنل اور میجر عدالت طلب

اسٹاف رپورٹر  منگل 20 اگست 2013

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف جمیل بلوچ اغوا کیس میں رینجر حکام کے جواب داخل کرنے پر آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں واقع جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ راولپنڈی کے توسط سے گواہ کرنل عبدالمالک اور میجر اشرف کے سمن جاری کیے ہیں اور9ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

سماعت کے موقع پر رینجر حکام عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ مذکورہ افسران 2001 میں ہی آرمی میں واپس چلے گئے تھے اور انھیں علم نہیں کہ وہ ریٹائر ہوگئے ہیں یا آرمی میں کہاں اور کس پوسٹ پر تعینات ہیں۔

فاضل عدالت نے وکیل استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کیلیے رینجر حکام کو پابند کیا تھا، آفاق احمد  پر جمیل احمد بلوچ کو اغوا کرنے کا الزام ہے، کورنگی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔