فرائض میں غفلت اورڈیوٹی سےغیرحاضری پرمتعدد پولیس اہلکار برطرف

نامہ نگار  بدھ 4 ستمبر 2013
 پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے اعلیٰ پولیس افسران اور باثر سیاسی شخصیت کے بنگلوں کا طواف شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے اعلیٰ پولیس افسران اور باثر سیاسی شخصیت کے بنگلوں کا طواف شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سانگھڑ:  فرائض میں غفلت برتنے اور غیرحاضری پر متعدد پولیس اہلکار برطرف کر دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے ضلع کے تھانوں اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست چیک کی جس سے معلوم ہوا کہ درجن بھر اہلکار و افسرن جن میں غلام محمد، مختار احمد، ظفر علی، خان محمد، محمد سلیمان، سرفراز ، محمد جاوید، فہم رزاق سمیت دیگر شامل ہیں، ڈیوٹی سے غیرحاضر اور غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

جنھیں ایس ایس پی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملازمت سے فارغ کر دیا، ان اطلاعات پر پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے اعلیٰ پولیس افسران اور باثر سیاسی شخصیت کے بنگلوں کا طواف شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔