ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 18سعودی علما پرجمعے کاخطبہ دینے پر پابندی

این این آئی  جمعرات 12 ستمبر 2013
علما نے اپنے خطبوں میں ضابطہ اخلاق کی بے ضابطگیاں کیں اوراب ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

علما نے اپنے خطبوں میں ضابطہ اخلاق کی بے ضابطگیاں کیں اوراب ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

جدہ: سعودی عرب میں حکومت نے 18علماء پر جمعے کا خطبہ دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

سعودی اخبار الحریت نے اسلامی امورکی وزارت کے ایک اہلکارکے حوالے سے لکھا ہے کہ ان علما نے اپنے خطبوں میں ضابطہ اخلاق کی بے ضابطگیاں کیں اوراب ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ان علما میں سے کئی کا تعلق ملک کے مشرقی صوبے سے ہے جہاں شیعہ اقلیت تسلسل کیساتھ مگر چھوٹے پیمانے پر احتجاج کرتی رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔