شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے، اقوام متحدہ ، باغیوں کی امداد بڑھانے کا فیصلہ

خبر ایجنسیاں  منگل 17 ستمبر 2013
بشار الاسد حق حکمرانی کھوچکے،کیری، امریکا روس ڈیل پر ووٹنگ چند دن بعد ہوگی، فرانسیسی صدر، ایران اور اقوام متحدہ میں شام کی امداد کے معاہدے پر دستخطفوٹو:فائل

بشار الاسد حق حکمرانی کھوچکے،کیری، امریکا روس ڈیل پر ووٹنگ چند دن بعد ہوگی، فرانسیسی صدر، ایران اور اقوام متحدہ میں شام کی امداد کے معاہدے پر دستخطفوٹو:فائل

نیویارک / جنیوا / پیرس / تہران:  اقوام متحدہ نے شام کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں ’’واضح طور پر‘‘ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ ماہ راکٹ حملے میں سارن گیس کا استعمال کیا گیا‘ اس رپورٹ میں کسی پر الزام عائد نہیں گیا کہ آیا کس نے اس کا استعمال کیا تھا؟۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ’’یہ جنگی جرم ہے‘‘۔ دوسری طرف کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کرنے والی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ پائولو سرگیو پنہرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں 14کیمیائی مقامات کی تحقیقات کی گئی‘ ہتھیاروں کے استعمال بارے ابھی کسی بھی گروپ کو ذمہ دار ٹھہرانا قبل از وقت ہوگا۔

انسپکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ خاندانون، پناہ گزین افراد اور دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ گفتگو کرکے بیان قلمبند کئے ہیں۔ کچھ لوگوں سے ویڈیو لنک انٹرویوز بھی کئے گئے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاکتوں کی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں‘ تمام چیزوں کو سامنے رکھ کر رپورٹ اقوام متحدہ کو پیش کی گئی ہے۔ ادھر امریکہ‘ برطانیہ اور فرانس نے شامی صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف محاذ آراء باغی جنگجووں کی امداد میں اضافے سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پیرس میں سوموار کو ملاقات میں اس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ اگر بشارالاسد شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو اقوام متحدہ کی مجوزہ قرارداد کے تحت بین الاقوامی کنٹرول میں نہیں دیتے تو پھر انھیں مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابئیس اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ اتحادیوں نے شامی حزب اختلاف کی امداد کا عزم کر رکھا ہے اور بشارالاسد اپنے ملک پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق تینوں ممالک کا شام کیخلاف نئی قرار داد بھی لانے پر اتفاق ہوا جس میں شام کو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمہ کے حوالہ سے مختصر اور واضح ڈیڈ لائن دی جائے گی۔ فرانس کے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔