چین میں دنیا کے سب سے بلند ترین ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2013
ایئر پورٹ کا رن وے بھی 4ہزار 200 میٹر طویل ہے جو کہ دنیا کے سب سے لمبے رن وے سے صرف 242 میٹر چھوٹا ہے۔ فوٹو: فائل

ایئر پورٹ کا رن وے بھی 4ہزار 200 میٹر طویل ہے جو کہ دنیا کے سب سے لمبے رن وے سے صرف 242 میٹر چھوٹا ہے۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین میں دنیا کے بلند ترین ایئرپورٹ کا ا فتتاح کردیا گیا ہے جس کے بعد وہاں پروازوں کی آمدو رفت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق داخلی خود مختاری کے حامل علاقے تبت میں بنایا گیا بنگدا ایئرپورٹ سطح  سمندر سے 4ہزار 334 میٹر بلند ہے، 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ایئر پورٹ کا رن وے بھی 4ہزار 200 میٹر طویل ہے جو کہ دنیا کے سب سے لمبے رن وے سے صرف 242 میٹر چھوٹا ہے۔

حکام کے مطابق اس قدر بلندی کے باعث مسافروں کو طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکلتا ہے تاہم اس  ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے تبت کی قریب ترین صوبے سیچوان کے دارالحکومت ’’چینگدو‘‘ سے مسافت 2 دن سے گھٹ کر صرف 65 منٹ رہ گئی ہے، اس ایئرپورٹ کی تعمیر سے دنیا کے سب سے بلند علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور علاقے کے عوام خوشحال ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔