لیاری گینگ وار کا ملزم شیرازکامریڈ لاہور سے گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2013
ملزم شیراز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث لاہور میں پناہ لے رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

ملزم شیراز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث لاہور میں پناہ لے رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: کراچی کے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم شیرازکامریڈ  کو لاہور میں علامہ اقبال ایئر پورٹ سے گرفتارکرلیا۔

ملزم شیراز بھتہ خوری کی وارداتوں سمیت 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہےجن میں قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں بھی شامل ہیں۔ ملزم کے گروہ میں 50 افراد شامل تھے اور حکومت سندھ نے اس کی گرفتاری کے لئے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی ہوئی تھی۔ ملزم شیزارکامریڈ عدیل کے نام سے جعلی دستاویزات پر سفر کررہا تھا اور علامہ اقبال ایئر پورٹ سے مسقط فرار ہو رہا تھا۔

ملزم شیراز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث لاہور میں پناہ لے رکھی تھی، شیراز کامریڈ کی نشاندہی پر اس کے 2ساتھی ذاکرمغیری اوراویس ٹیپو بھی پکڑے گئے جو 15 روز قبل لاہور پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے مال روڈ سے لیاری گینگ وار کے ایک اور رکن امین بلیدی کو اس کے 2 ساتھیوں اور خاتون سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔