ایران کے جوہری پروگرام کا پر امن حل تلاش کر لیں گے، صدر اوباما

اے ایف پی  ہفتہ 28 ستمبر 2013
صدر اوباما نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ایران کے جوہری پروگرام کے حل کا ٹاسک دے دیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

صدر اوباما نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ایران کے جوہری پروگرام کے حل کا ٹاسک دے دیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا پرامن حل تلاش کرلیں گے۔

غیرملکی حبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدربراک اوباما نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےجوہری پروگرام کا حل تلاش کرلیں گے، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن حل کےسلسلے میں لائحہ عمل طے کریں گے۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے مسئلے کے حل کے لئے اپنے اپنے ممالک کے وزارت خارجہ کو باضابطہ احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ براک اوباما نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ایران کے جوہری پروگرام کے حل کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے 1979 کے انقلاب کے بعد امریکا اور ایران کے صدور کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ڈائریکٹ ملاقات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔