نوازشریف، منموہن کل ناشتے کی میز پرملاقات کریں گے

فیاض ولانہ  ہفتہ 28 ستمبر 2013
وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔  بھارت. فوٹو : فائل

وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔ بھارت. فوٹو : فائل

نیویارک:  پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان کل اتوار کی صبح ناشتے کی میز پر ہونیوالی ملاقات ون آن ون ہوگی ۔

یہ اطلاع بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے نیو یارک میں موجود پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کو جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد دی گئی۔ بھارت کی طرف سے باقاعدہ رابطہ کرکے بتایا گیا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نواز شریف ، ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملنے پیلس ہوٹل نیو یارک جائیں گے جہاں منموہن سنگھ قیام پذیر ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بارکلے انٹرکانٹی نیٹل ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔