طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکی سفیر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 ستمبر 2013
پاکستان اور بھارت کے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔امریکی سفیر:فوٹو : فائل

پاکستان اور بھارت کے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔امریکی سفیر:فوٹو : فائل

کراچی:  پاکستان میں تعینات امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکا وزیرستان کے لوگوں کیلیے زرعی پروگرام شروع کررہا ہےروزگار کے جتنے مواقع ہوں گے دہشت گردی اتنی کم ہوگی۔وہ جمعے کوکراچی میں انگلش اسپیکنگ یونین پاکستان(ای ایس یوپی) سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ای ایس یو پی کے صدرعزیز میمن،سینئرنائب صدر بیرام ڈی آواری اور سیکریٹری جنرل ماجد عزیز بھی موجودتھے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پشاورمیں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ترقیاتی کام کرارہے ہیں، فاٹا میں ایک پروجیکٹ شروع کررہے ہیں،جس سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ پاک بھارت تعلقات اورنواز شریف اور منموہن سنگھ کی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانھوں نے کہاکہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔