پنجگور:سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 ستمبر 2013
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

پنجگور:  پروم میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، تاہم جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔