کراچی آپریشن کے بعد دہشتگردوں نے ٹھٹھہ کا رخ کرلیا

آئی این پی  اتوار 29 ستمبر 2013
مشکوک لوگ ٹھٹھہ کی درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی، درگاہ شاہ یقیق، شیخالی بابا، جمیل شاہ داتاری پربھی دیکھے گئے۔ فوٹو: فائل

مشکوک لوگ ٹھٹھہ کی درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی، درگاہ شاہ یقیق، شیخالی بابا، جمیل شاہ داتاری پربھی دیکھے گئے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: کراچی آ پریشن کے بعددہشت گردوں نے ٹھٹھہ کی طرف رخ کرلیا، درگاہوں پر مشکوک افراد کا ہجوم، کئی افراد نے ٹھٹھہ میں رشتے داروں کے گھر پناہ لے لی۔

کراچی میںدہشت گردوںاور کرمنلزکے خلاف آپریشن کے بعد کرمنل لو گوںنے اندرون سندھ کارخ کرلیا ہے۔ خاص طورپر کراچی کے نزدیک واقع ٹھٹھہ میںان برادریوںاور قبیلے کے پاس نئے چہروںکی بھیڑدکھائی دے رہی ہے جن کی رشتے داریاںکراچی کے کسی نہ کسی علاقے کے مکینوںسے ہے۔ ایسے لوگوںکی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جومشکوک دکھائی دیتے ہیں۔

سارا دن گھروں میں گزارنے کے بعدشام اور رات کے وقت اپنے رشتے داروں کے ہمراہ تفریح کے لیے نکلتے ہیں۔ ان کے قریبی حلقے اقرارکرتے ہیںکہ کراچی آپریشن کے بعدکہیں توپناہ چاہیے۔ ایسے مشکوک لوگ ٹھٹھہ کی درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی، درگاہ شاہ یقیق، شیخالی بابا، جمیل شاہ داتاری پربھی دیکھے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایسے مشکوک لوگوںپر کڑی نظرہے جن کے خلاف جلدکارروائی شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔