یوفون کا فری ویب سائٹ بنانیکی سہولت فراہم کرنیکا اعلان

بزنس رپورٹر  پير 30 ستمبر 2013
سروس کے متعارف ہونے سے صارفین ویب سائٹ تیار کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کی بھاری فیس دینے سے بچ سکیں گے۔ فوٹو: فائل

سروس کے متعارف ہونے سے صارفین ویب سائٹ تیار کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کی بھاری فیس دینے سے بچ سکیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹیلی کام کمپنی یوفون نے ملک میں جدید مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کیلیے یوفون بزنس ویب سائٹ سروس کے نام سے ویب سائٹ تخلیق کرنے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ یوفون نے ایک منفرد اور بے مثال سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے عام لوگوں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنیوالے بھی چار آسان مراحل میں اپنی پیشہ ورانہ ویب سائٹ لانچ کر سکیں گے۔ اس سروس کے متعارف ہونے سے صارفین ویب سائٹ تیار کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کی بھاری فیس دینے سے بچ سکیں گے۔ یوفون کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ ویب سائٹ کی تخلیق اور اس کی دیکھ بھال کیلیے اخراجات کرنا عام لوگوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کیلیے اضافی بوجھ ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یوفون بزنس ویب سائٹ سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہمار ے کسٹمرز آن لائن موجودگی کے متحمل ہو سکیں۔

یوفون ایک منفرد ویب سائٹ بلڈر پلیٹ فارم پیش کر رہا ہے جہاں استعمال کنندہ کے پاس 400 سے زائد دستیاب ڈیزانز میں سے اپنی ویب سائٹ منتخب کرنے کی سہولت ہوگی۔کسٹمرز کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ جب چاہیں اپنی ویب سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ تبدیلیاں بغیر کسی اضافی اخراجات کے کی جا سکتی ہیں۔ اس سروس سے فائدہ اُٹھانے کیلیے کسٹمر کو صرف 5533 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہو گا جس کے بعد ان کو اپنے موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان تخلیق کرنے کا پیغام ملے گا۔کسٹمرز اس کے بعد اپنی کاروباری تفصیلات درج کرکے لانچ ویب سائٹ کے بٹن کو دبائیں گے۔ علاوہ ازیں http://w.ufone.com پر جا کر SUB کی کمانڈ بھیج کر بھی اس طریقہ کار پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔