پاکستان میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل کو ناروے میں سیاسی پناہ مل گئی

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2013
اویس شیخ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس اور دہشتگرد سربجیت سنگھ کے وکیل تھے.  فوٹو: فائل

اویس شیخ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس اور دہشتگرد سربجیت سنگھ کے وکیل تھے. فوٹو: فائل

اوسلو: پاکستان میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل اور گھر والوں کو ناروے میں سیاسی پناہ مل گئی ہے۔

وکیل اویس شیخ کے مطابق ان کی زندگی کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مخالف کی جانب سے خطرہ لاحق تھا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پنجاب حکومت سے مطالبے کے باوجود انہیں کسی بھی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، جس پر وہ اپنی سرزمین کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے ناروے کی حکومت نے ان کی عارضی سیاسی پناہ کو مستقل کردیا ہے جس کے بعد انہیں تمام تر سہولیات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اویس شیخ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس اور دہشت گرد سربجیت سنگھ کے وکیل تھے، انہیں اور ان کے بیٹے کو رواں برس 16 مئی کو لاہور کے مضافات میں واقع ان کے فارم ہاؤس سے اغوا کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ساڑھے تین گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔