بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز کا آٹا مہنگا کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2013
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھانےکےلئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے  فوٹو: فائل

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھانےکےلئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے فوٹو: فائل

کراچی: بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام آٹے کی چکی میں بھی پسنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلورملز ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی شرح سے پورے ملک میں آٹے کی قیمت بڑھانےکا اعلان کیا گیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بجلی مہنگی ہونےسے آٹے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے اراکین نے 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 32 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھانےکےلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ آل ٹرانسپورٹ بس اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے اس لئے ممکن نہیں کہ موجودہ کرایوں پربسیں چلائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔