کالعدم تحریک طالبان نے اپنےترجمان کے بیان جاری کرنے پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2013
طالبان ترجمان کے تمام رابطہ نمبر بھی بند رکھے گئے ہیں. فوٹو: فائل

طالبان ترجمان کے تمام رابطہ نمبر بھی بند رکھے گئے ہیں. فوٹو: فائل

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ترجمان پر کوئی بھی بیان جاری کرنے پر پابندی لگا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم کے سینئر کمانڈر کے کا کہنا ہے کہ ترجمان پر 5 اکتوبر تک کوئی بھی بیان جاری کرنے پر پابندی ہے اور اسی لیے طالبان ترجمان کے تمام رابطہ نمبر بھی بند رکھے گئے ہیں۔ کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ  قیام امن کے لئے حکومت کے ساتھ مذاکرات سنجیدہ موڑ پر ہیں اور بے جا بیان بازی سے اس عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔