امریکا طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، افغان رکن پارلیمنٹ زلمے زابلی کا انکشاف

نیٹ نیوز  جمعرات 3 اکتوبر 2013
 جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کوچھوٹے اوربڑے ہتھیاربھیجے گئے ہیں، زلمے زابلی۔ فوٹو : فائل

جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کوچھوٹے اوربڑے ہتھیاربھیجے گئے ہیں، زلمے زابلی۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے رکن پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کمیٹی برائے شکایات کے سربراہ زلمے زابلی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا طالبان کوفوجی امدادفراہم کررہاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انھوں نے بتایاکہ جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کوچھوٹے اوربڑے ہتھیاربھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایاکہ امریکا افغانستان سے متعلق دہرے معیاراورپالیسی پرگامزن ہے اور ایسی امدادسے طالبان مزید مضبوط ہونگے۔

انھوں نے خبردار کیاکہ اگر امریکا نے طالبان کی فوجی امداد جاری رکھی تو اس سے افغانستان میں غم و غصہ پھیلے گااور امریکا مخالف جذبات میں شدت آئے گی۔ زلمے زابلی نے مزید کہاکہ امریکا کے طالبان سے خفیہ امن مذاکرات سے افغانستان میں اس کے مقاصد سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔