وينا نے لاکھوں روپے مالیت کی ادھارلی گئی ساڑھیوں کی رقم واپس نہیں کی، بھارتی ڈيزائنر

اے پی پی  جمعرات 3 اکتوبر 2013
 كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہوں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے میں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وینا ملک. فوٹو: فائل

كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہوں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے میں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وینا ملک. فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت كے معروف ساڑھی ڈيزائنر كپيل اوڑہ نے دعوی كيا ہے كہ اداكارہ وينا ملک ان سے لی ہوئی 6 لاکھ مالیت کی ساڑھيوں كی قيمت ادا نہيں كر رہیں۔

بھارتی ڈیزائنر كپيل كے مطابق وينا نے ان سے 15 بہترين ساڑھياں ادھار ليں تھیں، جن كو وینا نے مختلف تقريبات ميں پہنی، بعد ميں وینا نے انہیں صرف 5 ساڑھیاں واپس کیں اور کہا کہ وہ باقی 10 ساڑھیوں کے پیسے بعد میں دیں گی، لیکن  ابھی تک وینا نے ایک بھی ساٹھی کے پیسے ادا نہیں کئے اور نہ ہی وہ ان کی کوئی فون کال سن رہی ہیں۔

دوسری جانب وينا كے مطابق وہ تو كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہیں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے انہوں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وينا نے کا کہنا تھا کہ يہ تمام الزامات دراصل ان كو بدنام كرنے كی ايک سازش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔