12سالہ لڑکی کی11سالہ لڑکے سے زبردستی شادی کی کوشش

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2013
 11 سالہ کلو خاصخیلی مرگی کا مریض ہے۔ فوٹو:فائل

11 سالہ کلو خاصخیلی مرگی کا مریض ہے۔ فوٹو:فائل

ٹنڈو آدم: ٹنڈو آدم میں 12 سالہ لڑکی کی11 سالہ لڑکے سے زبردستی شادی کی کوشش، لڑکی ماں سمیت تحفظ کیلیے پریس کلب پہنچ گئی۔

حاجی جان محمد ہنگورو کی رہائشی12 سالہ پھاپل خاصخیلی نے اپنی ماں کے ہمراہ میڈیا کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کا ماموں اس کی شادی 11 سالہ کلو خاصخیلی سے کرانا چاہتا ہے جو کہ مرگی کا مریض ہے۔ اسے یہ شادی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی نابالغ ہے، لیکن اس کا بھائی شادی نہ کرنے پر اس کی بیٹی کو اغوا کرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔