کراچی: ناظم آباد میں این ای ڈی یونیورسٹی کی بس کو لوٹ لیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2013
ڈاکو اسلحے کے زور پر طلبا سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈاکو اسلحے کے زور پر طلبا سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: ناظم آباد میں دن دیہاڑے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا سے بھری بس کو لوٹ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوٹ مار کا واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں 4 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 50 سے زائد طلبا کی بس کو لوٹ لیا اور ڈاکو اسلحے کے زور پر طلبا سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ طلبا نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے سامنے پولیس کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے یونیورسٹیوں کے پوائنٹس کو تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو کراچی یونیورسٹی کی بس کو بھی پیر آباد کی حدود میں لوٹ لیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔