امن کے نوبل انعام کیلئے ملالہ یوسف زئی دنیا کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2013
ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے  نامزد کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا جارہا ہے۔

دنیا بھر کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس سال کے امن کے نوبل انعام کے لیے پسندیدہ ترین شخصیت بن گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ رواں سال ملالہ امن کا نوبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ نوبل پیس پرائز کمیٹی کے سربراہ تھوربجورن جگلینڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امن کے نوبل انعام کے 259 امیدواروں میں ملالہ یوسف زئی اس انعام کی سب سے زیادہ حق دارنظرآتی ہیں۔

واضح رہے ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ ملالہ کو بچوں کے عالمی امن ایوارڈ 2013 سے بھی نوازا گیا ہے، جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ بھی قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔