پاک بحریہ کو ایٹمی صلاحیت سےلیس کرنے کیلئے نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کنٹرول سینٹرقائم

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2013
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کنٹرول سنٹرزکا افتتاح کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کنٹرول سنٹرزکا افتتاح کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک بحریہ کوایٹمی صلاحیت سےلیس کرنے کے لئے نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے 2 محفوظ کنٹرول سینٹرقائم کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے جدید ترین تقاضوں سےہم آہنگ نئے تعمیرکردہ کنٹرول سینٹرزکا افتتاح کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ اورڈی جی اسٹریٹجک پلانزڈویژن خالد احمد قدوائی بھی موجود تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے کنٹرول سینٹرز کا قیام پاک بحریہ کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرنےکی جانب اہم ترین پیش رفت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔