زيادہ پھل اور سبزياں كھانے والے افراد مستقبل كے حوالے سے زيادہ پر اميد ہوتے ہیں، تحقیق

اے پی پی  ہفتہ 5 اکتوبر 2013
اب زیادہ پھل اور سبزی كھا كر بھی  اداسی اور پريشانی كا علاج كيا جاسكتا ہے

اب زیادہ پھل اور سبزی كھا كر بھی اداسی اور پريشانی كا علاج كيا جاسكتا ہے

لندن: تحقیق کے مطابق زيادہ پھل اور سبزياں كھانے والے افراد مستقبل كے حوالے سے زيادہ پر اميد ہوتے ہيں۔

پھل اور سبزيوں كا روزمرہ استعمال نہ صرف جسمانی طور پر تندرست ركھتا ہے، بلكہ زيادہ پھل اور سبزی كھانے سے دماغ بھی آسودہ اور مطمئن رہتا ہے، ’’ہارورڈ اسكول آف پبلک ہيلتھ‘‘ سے منسلک تحقیق كارجوليا بوہم نے بتايا كہ تحقيق ميں پہلی بار پراميدی اوركيروٹينائڈ کی صحت مند سطح كے درميان پائے جانے والے تعلق کی نشادہی كی گئی ہے، جس سے ثابت ہوا ہے کہ  اب زیادہ پھل اور سبزی كھا كر بھی  اداسی اور پريشانی كا علاج كيا جاسكتا ہے، تحقيقی مطالعے ميں ايک ہزار مرد اور خواتین كو شامل كيا گيا تھا، جن كی عمريں 25 سے 74 برس كے درميان تھيں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔