5 سالہ بیٹی کو ہلاک کرنے والے سعودی مبلغ کو 8 سال قید اور 800 کوڑوں کی سزا سنا دی گئی

اے ایف پی  منگل 8 اکتوبر 2013
 فیان الغامدی کو لڑکی کی ماں اور اس کی سابقہ بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

فیان الغامدی کو لڑکی کی ماں اور اس کی سابقہ بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عدالت نے 5 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والے مبلغ کو  8 سال قید اور 800 کوڑوں کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر فیان الغامدی نامی سعودی مبلغ کو سزا سناتے ہوئے 10 لاکھ سعودی ریال دیت بھی اپنی سابقہ بیوی اور لڑکی کی ماں کو ادا کرنے حکم دیا، عدالت نے فیان الغامدی کی دوسری بیوی کو شریک جرم ثابت ہونے پر10 ماہ قید اور 150 کوڑوں کی بھی سزا سنائی۔

پولیس نے فیان الغامدی کو سابقہ بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا ، فیان الغامدی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی 5 سالہ بیٹی لاما کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں  25 دسمبر 2011 کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 ماہ تک زیرعلاج رہنے کے بعد ہلاک ہو گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔