آرمی چیف کا بہاولپورکے صحرا میں پاک فوج کی جنگی مشقوں کامعائنہ

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2013
 آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں مصروف افسروں اور جوانوں کےبلند حوصلےکوسراہا۔ فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں مصروف افسروں اور جوانوں کےبلند حوصلےکوسراہا۔ فوٹو؛ آئی ایس پی آر

بہاولپور: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بہاولپورکے صحرا میں پاک فوج کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دن اور رات کےتربیتی آپریشنز کامعائنہ کیا اور فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے فارمیشنزکے کور اور ڈویژن کے دستوں کےتربیتی آپریشنز بھی دیکھے اورجنگی تیاریوں کےحوالےسےاطمینان کااظہارکیا۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں مصروف افسروں اور جوانوں کےبلند حوصلےکوسراہااور جوانوں کوبہترین جنگی صلاحیتوں کوبرقرار رکھنےپر زور دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔