عیدالاضحی: بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک / اے پی پی  ہفتہ 12 اکتوبر 2013
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔فوٹو: فائل

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحیٰ پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرعید کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لیے تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ عیدکی تعطیلات میں بجلی 24گھنٹے فراہم کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔