لاہور سیشن کورٹ میں قتل کے ملزم کو مخالفین نے دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2013
ملزم شہباز علی قتل کے مقدمے میں اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ آیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ملزم شہباز علی قتل کے مقدمے میں اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ آیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: سیشن کورٹ میں آنے والے قتل کے ملزم کو مخالفین نے دوسری منزل سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا۔

لاہور کےعلاقے گرین ٹاؤن کے رہائشی شہبازعلی پر امانت نامی شخص کو قتل کرنے الزام تھا جس کے مقدمے میں ملزم اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ آیا تھا جہاں مدعی پارٹی کے 6 افراد نے انہیں کورٹ کی دوسری منزل سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو نیچے پھینکنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ زخمی ہونےوالے ملزم شہباز علی کو طبی امداد کے لیے میؤ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری منزل سے نیچے پھینکے جانے کے باعث ملزم کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔