کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 2 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2013
حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فوٹو؛فائل

حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فوٹو؛فائل

کراچی: قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شہاب اللہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 25 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی ایمبولینس اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔