مصباح الحق 2015 کے ورلڈ کپ تک قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2013
قائم مقام چیرمین کومصباح پر مکمل اعتماد ہے اور وہ 2015 تک  ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے، پی سی بی.فوٹو:فائل

قائم مقام چیرمین کومصباح پر مکمل اعتماد ہے اور وہ 2015 تک ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے، پی سی بی.فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصباح الحق 2015 کے ورلڈ کپ تک ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کو کو کپتان مصباح الحق پر مکمل اعتماد ہے اور وہ 2015 تک پاکستان ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے، مصباح الحق گزشتہ سال پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ میچ میں ناکامی اور متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر اور ایک روزہ سیریز میں 1-4 سے ناکامی کے بعد کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ناقدین کی جانب سے مصباح الحق کی کپتانی اور سست بیٹنگ پر تنقید میں شدت آ چکی ہے جب کہ سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے مصباح الحق کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔