مینزکبڈی ورلڈ کپ؛ پاکستان نے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کو بھی مات دے دی

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2013
اگلے میچوں میں بھی دیکھنے والوں کو لطف آئے گا, بابر گجر۔ فوٹو:فائل

اگلے میچوں میں بھی دیکھنے والوں کو لطف آئے گا, بابر گجر۔ فوٹو:فائل

موہالی: پاکستان نے چوتھے ورلڈ کپ کبڈی کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کو بھی شکست دے دی جبکہ پاکستان کی ویمن ٹیم آج میکسیکو کے خلاف کھیلے گی۔

بھارتی پنجاب میں جاری چوتھے کبڈی ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ناقابل شکست ٹیم کے آخری گروپ میچ انگلش کھلاڑی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈکو 28 کے مقابلے میں 69 پوائنٹس سے شکست دی، انگلش کھلاڑی پاکستان کے جوان اور طاقتور دستے کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے، پاکستانی کھلاڑیوں نے کسی بھی موقع پر پاکستان نے انگلش ٹیم کو جم کر نہیں کھیلنے دیا اور مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔

پاکستان کے بابر گجر کا کہنا تھا کہ اگلے میچوں میں بھی دیکھنے والوں کو لطف آئے گا جبکہ ایونٹ کےنوجوانوں قومی ہیرو اکمل ڈوگر کا کہنا تھا کہ ٹیم عمدہ حکمت عملی سے جیت رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سےقبل پاکستان اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک، سیرا ۔لیون اور کینیڈا کو بھی شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ میزبان بھارت بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے تاہم دو ٹیموں کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔