ڈی جی خان کی جوہری تنصیبات کے اردگرد حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے

عبد المنان  جمعرات 6 ستمبر 2012
ڈی جی خان میں بارودی مواد سے بھری 4گاڑیوں کے داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ڈیزائن محمد صہیب

ڈی جی خان میں بارودی مواد سے بھری 4گاڑیوں کے داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ڈیزائن محمد صہیب

لاہور: ڈیرہ غاری خان میں واقع جوہری تنصیبات کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب  سے ملنے والی دھمکی کے  بعد پنجاب پولیس اور آرمی کی جانب سے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں واقع پاکستان اٹامک انرجی کمیشن  پاکستان کی بڑی جوہری تنصیبات میں سے ایک ہے جس کو تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پہلی بار سنگین تنائج کی دھمکی ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آرنےکالعدم تحریک  طالبان کی ایک ایسی ٹیلی فون کال ریکاڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں جوہری تنصیبات پر حملوں کے لئے کہا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور بارودی مواد سے بھری چار گاڑیوں کے ذریعے ڈیرہ غازی خان میں داخل ہو کر کسی بھی وقت جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے ضلعی پولیس آفیسر چوہدری سلیم نے دھمکیوں کی تصدیق کی ہے، انھوں نے مزید کہا ہے کہ ڈی جی خان  پولیس  کو فوج  کی جانب  سے ہدایات کی گئی ہے کہ جوہری ننصیبات کے اردگرد ممکنہ حد تک سیکیورٹی انتظامات  سخت کردیئے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔