وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ویب ڈیسک  منگل 17 دسمبر 2013
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. فوٹو؛ اے پی پی/فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. فوٹو؛ اے پی پی/فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کر کے ملکی سلامتی، سیکیورٹی صورت حال اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ ہفتہ بھی ملاقات کی تھی جس میں ملکی سلامتی اور امن و امان سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔