باکمال لوگوں کی لاجواب باتیں، پی آئی اے کے پائلٹس کا من پسند ناشتہ نہ ملنے پر طیارہ اڑانے سے انکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 دسمبر 2013
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اسپیشل گاڑی مقامی ہوٹل بھیج کر پائلٹس کی پسند ناشتہ منگوایا گیا جسکے بعد فلائٹ روانہ ہوئی۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اسپیشل گاڑی مقامی ہوٹل بھیج کر پائلٹس کی پسند ناشتہ منگوایا گیا جسکے بعد فلائٹ روانہ ہوئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز کے پائلٹس نے من پسند ناشتہ نہ ملنے پرجہاز اڑانے سے انکار کر دیا جس کے باعث سیکڑوں مسافر گھنٹوں تک ایئرپورٹ پر محصور ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 کو صبح 6 بج کر 15 منٹ پرلاہور سے نیو یارک کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم فلائٹ کے کیپٹن سہیل بلوچ اور اسسٹنٹ پائلٹ نوشادعلی نے ناشتے میں ہاٹ اسنیکس نہ ملنے پر جہاز آڑانے سے انکار کردیا جس کے باعث جہاز کے 250 کے قریب مسافر گھنٹوں تک ایئر پورٹ پر محصور ہو کررہ گئے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پائلٹس کی پسند ناشتہ منگوانے کے لئے ایک اسپیشل گاڑی مقامی ہوٹل بھیجی گئی جس کے بعد تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر سے جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فلائٹس کی چیکنگ فلائٹ اڑنے سے تقریبا 4 گھنٹے قبل شروع ہو جاتی ہے، جن مسافروں نے نیویارک کے لئے روانہ ہونا تھا وہ تقریبا 2 بجے سے ہی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے تھے لیکن انہیں جہاز کی روانگی کے لئے تقریبا7گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔