حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک  اتوار 15 دسمبر 2013
چوہدری عبدالرشید کا تقررغیرقانونی اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں،صدارتی ترجمان۔ فوٹو:اے پی پی

چوہدری عبدالرشید کا تقررغیرقانونی اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں،صدارتی ترجمان۔ فوٹو:اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیرمن پیمرا چوہدری عبدالرشید احمد کو عہدے سے فارغ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ایک سمری بھیجی گئی تھی، سمری میں چوہدری عبدالرشید احمد کا تقررغیرقانونی اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے برخلاف قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا کہا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر چیرمین پیمرا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

واضح رہے کہ چوہدری عبدالرشید گزشتہ حکومت میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پرکام کر رہے تھے جنہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے 26 جنوری 2013 کو ترقی دے گر چیرمین پیمرا لگا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔