مشرف کو دل کی تکلیف میں کوئی حقیقت نہیں، واشنگٹن پوسٹ

مجید رحمانی  جمعـء 3 جنوری 2014
اچانک دل کی تکلیف تشویشناک ہے، برطانوی اخبار ٹیلیگراف اورگارڈین کے تبصرے ۔ فوٹو : فائل

اچانک دل کی تکلیف تشویشناک ہے، برطانوی اخبار ٹیلیگراف اورگارڈین کے تبصرے ۔ فوٹو : فائل

اسلام آ باد: بین الاقوامی میڈیانے جنرل(ر)پرویزمشرف کی عدالت پیشی کے بجائے اسپتال یاتراکوبھرپورکوریج دی۔ نیویارک ٹائمز نے لکھاکہ مشرف عدالت حاضری پرکبھی راضی نظرنہیں تھے۔

ان کے وکلا کی جانب سے استثنیٰ کیلیے زوردیاجاتارہا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھاکہ انھیں دل کی تکلیف کی کوئی حقیقت نہیں،جس سے قانونی نکات میں پیچیدگی پیداہوسکتی ہے۔مشرف کی طرف سے عدالتی سماعت سے تیسری بارفرارکی کوشش کی گئی تاہم غداری کامقدمہ ان کے گلے کاپھندایاعمرقید کاباعث بن سکتاہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف اورگارڈین لکھتے ہیںکہ آج سے پہلے ان کی بیماری سے متعلق کوئی خبرسامنے نہیں آئی۔

اچانک دل کی تکلیف تشویشناک ہے۔اخبارات نے مقدمے سے حکومت،سول سوسائٹی اورفوج میں توازن بگڑنے کابھی خدشہ ظاہرکیاہے جوامریکا اورنیٹوافواج کیلیے توجہ کاباعث ہوگا۔ٹائمز آف انڈیانے تبصرہ کیاکہ عدالت جانے سے پہلے مشرف کے چہرے پرعدم اطمینان کے آثار واضح دیکھے جاسکتے تھے،کبھی انتہائی طاقتورنظرآنے والاشخص ذہنی دباؤکاشکارلگتاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔