حکومت مشرف کا شفاف ٹرائل کرے ڈیل ہوئی تو پریشانی ہوگی، شاہ محمود

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 4 جنوری 2014
آئین و قانون کے مطابق شفاف انداز میں انتقام سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے،وائس چیئرمین تحریک انصاف۔  فوٹو: فائل

آئین و قانون کے مطابق شفاف انداز میں انتقام سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے،وائس چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت مشرف کیخلاف انتقام سے بالاتر ہو کراوپن اور شفاف ٹرائل یقینی بنائے اور اگر کوئی ڈیل ہوئی تو یہ حکومت کیلیے شدید پریشانی کا باعث ہو گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیماری اور ڈیل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ، حکومت اور ڈاکٹرز اس حوالے سے وضاحت کریں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اگر آئین کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کیخلاف آئین و قانون کے مطابق شفاف انداز میں انتقام سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے اور اگر ڈیل کے تحت انھیں باہر بھیجا گیا تو اس سے حکومت کو پریشانی ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔