لاڑکانہ:پی ایف یوجے کا شان ڈہرکے قتل کیخلاف احتجاجی جلسہ

لاڑکانہ: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ظہیر احمد جاں بحق صحافی شان ڈہر کی بچیوں کو امدادی رقم کا چیک دے رہے ہیں، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف بھی موجود ہیں۔ فوٹو: آن لائن

لاڑکانہ: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ظہیر احمد جاں بحق صحافی شان ڈہر کی بچیوں کو امدادی رقم کا چیک دے رہے ہیں، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف بھی موجود ہیں۔ فوٹو: آن لائن

لاڑکانہ / کوٹ ڈیجی / باڈہ: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے باڈہ کے صحافی شان ڈہرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے لاڑکانہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔

پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف کی قیادت میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ سے صحافیوں کا قافلہ لاڑکانہ پہنچا جس میں عبدالقدوس، مشتاق سرکی، ظہیر احمد خان، اکبر جعفری سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے علی عمران سہروردی کی قیادت میں اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر عمران ساحل، جنرل سیکریٹری پرویز خان،رشید رضا، عرفان شیخ ،صوفی اسحاق، کی قیادت میں سکھر، خیرپور، شکارپور ،پیرگوٹھ سمیت اندرون سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات سے صحافیوں کے قافلے لاڑکانہ پریس کلب پہنچے۔

 photo 6_zpsa536cfd4.jpg

کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت جیکب آباد، گھوٹکی، ٹھل، کندھکوٹ، پیر جوگوٹھ، رانی پور، کنب، ٹھری میرواہ، قمبر شہداد کوٹ، دادو، مورو، سہون سمیت سندھ کے دور دراز علاقوں سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے لاڑکانہ پہنچ کر شان ڈہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے احتجاجی جلسے میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جناح پارک میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف و دیگر کا کہنا تھا کہ صحافی کبھی مرتا نہیں بلکہ تاریخ میں امر ہوجاتا ہے۔ جلسے میں شہید صحافی شان ڈہر کے معصوم بیٹیاں عالیہ بتول اور رانی بتول بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافی شان ڈہر کی معصوم بچیوں کو مالی امداد کا چیک بھی دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔