اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید سے خفیہ شادی کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 8 جنوری 2014
میرا نے شادی سے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔فوٹو:فائل

میرا نے شادی سے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔فوٹو:فائل

لاہور: اپنی گلابی انگلش اور خفیہ شادیوں سے شہرت پانے والی اداکارہ میرا کی ایک بار پھر خفیہ شادی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید سے شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ میرا کے  مبینہ سسر راجہ خالد پرویز نے بتایا ہے کہ میرا اور کیپٹن نوید کی شادی پچھلے سال 31 اکتوبر کو نیویارک میں ہوئی اور اسی سال میرا کی رخصتی بھی ہوجائے گی۔خالد پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کے روکنے کی وجہ سے انہوں نے اس خبر کو خاندان تک محدود رکھا تھا۔

جب اس معاملے پر اداکارہ میرا کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا ۔

جبکہ دوسری جانب میرا نے سوشل میڈیا پر ان کی قابل اعتراض ویڈیو کو بھی سازش قرار دیا ہے۔میرا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کسی کی جعلی تصاویر اور ویڈیو دے سکتا ہے یہ ویڈیو اسپتال جیسے فلاحی پراجیکٹ کو خراب کرنےکی سازش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔