لوكل گورنمنٹ آرڈيننس كے ذريعے صوبے كی عوام كو تقسيم كرنيكی سازش كی گئی، عمران خان

 ہفتہ 8 ستمبر 2012

لاہور: تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے كہا ہے كہ پيپلزپارٹی اوراس كی اتحادی جماعت نے سندھ لوكل گورنمنٹ آرڈيننس كے ذريعے صوبے كی عوام كو تقسيم كرنے كی سازش كی ہےجو كامياب نہيں  ہونے دينگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو كرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انکی جماعت بلدياتی نظام كے حق ميں ہے ليكن پيپلزپارٹی كے طريق كاركی حمايت نہيں کرتے۔ عمران خان نے كہا كہ پيپلزپارٹی بلدياتی آرڈيننس كو سياسی لالچ كے طورپراستعمال كررہی ہےاورتحريک انصاف ايم كيوايم اور پيپلزپارٹی كی اس سياسی شعبدہ بازی كومسترد كرتی ہے۔

انہوں نے مزيد كہا كہ ايک صوبے ميں بيک وقت تين قسم كا بلدياتی نظام عوام كے ساتھ مذاق ہے۔ سندھ لوكل گورنمٹ آرڈيننس كے حوالے سے قانونی ماہرين سے مشاورت كررہے ہيں اورعوامی امنگوں كے خلاف کوئی بھی ایسانظام قابل قبول نہيں ہوگا جس ميں ذاتی مفادات كو عوامی مفادات پرترجيح دی گئی ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔