- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
اعتزازحسن کےمعاملے پرخیبرپختون خوا حکومت کی بےحسی سےعمران خان بھی مایوس
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہنگو کے نوجوان شہید اعتزاز حسن کے معاملے پر خیبر پختون خوا حکومت کے رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن قوم کا ہیرو ہے اور اس کی شہادت پر فخر ہے تاہم اعتزاز کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے کسی بھی رکن کا نا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اعتزاز حسن کے لواحقین سے مکمل تعاون کرے گی اور اعتزاز کے اہل خانہ کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالر کے بچاری ہیں لیکن نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی، ڈرون حملوں کی وجہ سے عوام میں نفرت پھیلتی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی بڑھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ہتھیار ڈالنے پر حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاہم وفاقی حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کے حوالے سے ڈبل مائنڈڈ ہو چکی ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی واقعے کو خودکشی قرار دے دیا، پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس کا میعار گرتا جا رہا ہے اور جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف واقعہ کا نوٹس لیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرا کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔