چترال میں جیپ کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2014
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔  فوٹو؛ فائل

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

چترال: گوہکیر میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندار کے 5 افراد سمیت 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافروں سے بھری جیپ گوہکیر سے چترال جا رہی تھی کہ منوئی کے مقام پر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت جیپ میں 18 مسافر سوار تھے تاہم 3 مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔